سنن ابن ماجه

Hadith 697 — Sunan Ibn Majah

Individual hadith with Arabic text and translations.

Sunan Ibn Majah · Book 5: Establishing the Prayer and the Sunnah Regarding Them Hadith no. 697

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ، بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ ‏
"‏ لاَ تُبَادِرُونِي بِالرُّكُوعِ وَلاَ بِالسُّجُودِ، فَمَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ إِذَا رَكَعْتُ، تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ، وَمَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ إِذَا سَجَدْتُ، تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ، إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ ‏"‏ ‏.‏

English translation

“The Messenger of
Allah (ﷺ) said: ‘Do not bow or prostrate before me. No matter how
far ahead of you I bow, you will catch up with me when I stand up,
and
no matter how far ahead of you I prostrate, you will catch up
with me
when I raise my head. I have become bulky.’”

Urdu translation

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ خیبر سے واپس لوٹے تو رات میں چلتے رہے ، یہاں تک کہ جب نیند آنے لگی تو رات کے آخری حصہ میں آرام کے لیے اتر گئے ، اور بلال رضی اللہ عنہ سے کہا : ” آج رات ہماری نگرانی کرو “ ، چنانچہ بلال رضی اللہ عنہ کو جتنی توفیق ہوئی اتنی دیر نماز پڑھتے رہے ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سوتے رہے ، جب فجر کا وقت قریب ہوا تو بلال رضی اللہ عنہ نے مشرق کی جانب منہ کر کے اپنی سواری پر ٹیک لگا لی ، اسی ٹیک لگانے کی حالت میں ان کی آنکھ لگ گئی ، نہ تو وہ جاگے اور نہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے اور کوئی ، یہاں تک کہ انہیں دھوپ لگی تو سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے ، اور گھبرا کر فرمایا : ” بلال ! “ ، بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، جس نے آپ کی جان کو روکے رکھا اسی نے میری جان کو روک لیا ۱؎ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” آگے چلو “ ، صحابہ کرام اپنی سواریوں کو لے کر کچھ آگے بڑھے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا ، اور بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے نماز کے لیے اقامت کہی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھائی ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کر لی تو فرمایا : ” جو شخص کوئی نماز بھول جائے تو جب یاد آئے پڑھ لے ، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : «أقم الصلاة لذكري» نماز اس وقت قائم کرو جب یاد آ جائے “ ( سورة : طه : ۱۴ ) ۔ راوی کہتے ہیں کہ ابن شہاب اس کو «لذكري» کے بجائے «للذكرى» پڑھتے تھے ۲؎ ۔

Narrator: It was narrated that Mu’awiyah bin Abu Sufyan said: