صحيح البخاري

Hadith 2318 — Sahih al-Bukhari

Individual hadith with Arabic text and translations.

Sahih al-Bukhari · Book 44: Khusoomaat Hadith no. 2318

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ رَجُلٌ يُخْدَعُ فِي الْبَيْعِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏
"‏ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لاَ خِلاَبَةَ ‏"‏‏.‏ فَكَانَ يَقُولُهُ‏.‏

English translation

A man was often cheated in buying. The Prophet (ﷺ) said to him, "When you buy something, say (to the
seller), No cheating." The man used to say so thenceforward .

Urdu translation

ابوطلحہ رضی اللہ عنہ مدینہ میں انصار کے سب سے مالدار لوگوں میں سے تھے ۔ بیرحاء ( ایک باغ ) ان کا سب سے زیادہ محبوب مال تھا ۔ جو مسجد نبوی کے بالکل سامنے تھا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہاں تشریف لے جاتے اور اس کا نہایت میٹھا عمدہ پانی پیتے تھے ۔ پھر جب قرآن کی آیت «لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون» اتری ” تم نیکی ہرگز نہیں حاصل کر سکتے جب تک نہ خرچ کرو اللہ کی راہ میں وہ چیز جو تمہیں زیادہ پسند ہو “ تو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور عرض کیا ، یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے «لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون» اور مجھے اپنے مال میں سب سے زیادہ پسند میرا یہی باغ بیرحاء ہے ۔ یہ اللہ کی راہ میں صدقہ ہے ۔ اس کی نیکی اور ذخیرہ ثواب کی امید میں صرف اللہ تعالیٰ سے رکھتا ہوں ۔ پس آپ جہاں مناسب سمجھیں اسے خرچ فرما دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، واہ واہ ! یہ بڑا ہی نفع والا مال ہے ۔ بہت ہی مفید ہے ۔ اس کے بارے میں تم نے جو کچھ کہا وہ میں نے سن لیا ۔ اب میں تو یہی مناسب سمجھتا ہوں کہ اسے تو اپنے رشتہ داروں ہی میں تقسیم کر دے ۔ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ ! میں ایسا ہی کروں گا ۔ چنانچہ یہ کنواں انہوں نے اپنے رشتہ داروں اور چچا کی اولاد میں تقسیم کر دیا ۔ اس روایت کی متابعت اسماعیل نے مالک سے کی ہے ۔ اور روح نے مالک سے ( لفظ «رائح.» کے بجائے ) «رابح.» نقل کیا ہے ۔

Narrator: Narrated Ibn `Umar: Grading: Sahih (agreed upon authentic by the scholars of Hadith)