حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
" لاَ يَحِلُّ دَمُ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلاَّ بِإِحْدَى ثَلاَثٍ الثَّيِّبُ الزَّانِي وَالنَّفْسُ بِالنَّفْسِ وَالتَّارِكُ لِدِينِهِ الْمُفَارِقُ لِلْجَمَاعَةِ " .
The blood of a Muslim man who testifies that there is no god but Allah and that I am the Messenger of Allah should not be lawfully shed but only for one of three reasons: married fornicator, soul for soul, and one who deserts his religion separating himself from the community.
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، میرے ساتھ قبیلہ اشعر کے دو شخص تھے ، ایک میرے دائیں طرف تھا دوسرا بائیں طرف ، تو دونوں نے آپ سے عامل کا عہدہ طلب کیا ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ، پھر فرمایا : ” ابوموسیٰ ! “ یا فرمایا : ” عبداللہ بن قیس ! تم کیا کہتے ہو ؟ “ میں نے عرض کیا : قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ، ان دونوں نے مجھے اس چیز سے آگاہ نہیں کیا تھا جو ان کے دل میں تھا ، اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ آپ سے عامل بنائے جانے کا مطالبہ کریں گے ، گویا میں اس وقت آپ کی مسواک کو دیکھ رہا ہوں ، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مسوڑھے کے نیچے تھی اور مسوڑھا اس کی وجہ سے اوپر اٹھا ہوا تھا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہم اپنے کام پر اس شخص کو ہرگز عامل نہیں بنائیں گے یا عامل نہیں بناتے جو عامل بننے کی خواہش کرے ، لیکن اے ابوموسیٰ ! “ یا آپ نے فرمایا : ” اے عبداللہ بن قیس ! اس کام کے لیے تم جاؤ “ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھیج دیا ، پھر ان کے پیچھے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو بھیجا ، جب معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے تو انہوں نے کہا : اترو ، اور ایک گاؤ تکیہ ان کے لیے لگا دیا ، تو اچانک وہ کیا دیکھتے ہیں کہ ایک آدمی ان کے پاس بندھا ہوا ہے ، معاذ رضی اللہ عنہ نے پوچھا : یہ کیسا آدمی ہے ؟ ابوموسیٰ نے کہا : یہ ایک یہودی تھا جو اسلام لے آیا تھا ، لیکن اب پھر وہ اپنے باطل دین کی طرف پھر گیا ہے ، معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا : اللہ اور اس کے رسول کے فیصلہ کے مطابق جب تک یہ قتل نہ کر دیا جائے میں نہیں بیٹھ سکتا ، ابوموسیٰ نے کہا : اچھا بیٹھئیے ، معاذ نے پھر کہا : اللہ اور اس کے رسول کے فیصلہ کی رو سے جب تک وہ قتل نہ کر دیا جائے میں نہیں بیٹھ سکتا ، آپ نے تین بار ایسا کہا ، چنانچہ انہوں نے اس کے قتل کا حکم دیا ، وہ قتل کر دیا گیا ، ( پھر وہ بیٹھے ) پھر ان دونوں نے آپس میں قیام اللیل ( تہجد کی نماز ) کا ذکر کیا تو ان دونوں میں سے ایک نے غالباً وہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ تھے کہا : رہا میں ، تو میں سوتا بھی ہوں ، اور قیام بھی کرتا ہوں ، یا کہا قیام بھی کرتا ہوں اور سوتا بھی ہوں ، اور بحالت نیند بھی اسی ثواب کی امید رکھتا ہوں جو بحالت قیام رکھتا ہوں ۔